Posts

Showing posts from July, 2020

برا کون

Image
پہلے والے چور کون تھے؟ اور بعد والے چور کون ہیں؟ ہوابازی کے وزیر، جناب سرور خان ہیں۔ 1985 اور 1988 اور 1990 کے انتخابات میں یہ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے منتخب ہوئے۔ 97میں پی پی ہی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے، ہار گئے۔ 2004میں یہ شوکت عزیز کی کابینہ میں محنت اور افرادی قوت کے وزیر تھے۔ اب سرور خان بھی لوگوں کو راز کی یہ بات بتاتے پائے جاتے ہیں کہ ہمارا تو کوئی قصور نہیں، ملک تو پہلے والوں نے تباہ کیا تھا۔ خسرو بختیار صاحب اکنامک افیئرز کے وفاقی وزیر ہیں۔ 1997میں مسلم لیگ ن میں تھے۔ 2002میں ق لیگ کے ٹکٹ پر ایم این بنے۔ شوکت عزیز کی کابینہ میں امور خارجہ کے وزیر مملکت تھے۔ 2013میں پھر مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔ 2018میں جہانگر ترین کے بزنس پارٹنر بنتے ہی ان کا ضمیر جاگ اٹھا اور اس نے کہا بھاگ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو جائو۔ اب ہو سکتا ہے ان کا بھی یہی خیال ہو کہ ملک تو پہلے والوں نے اس حال تک پہنچایا۔  صاحبزادہ محبوب سلطان بھی وفاقی وزیر ہیں۔ 2002 اور 2008 کا الیکشن ق لیگ کے ٹکٹ پر لڑا۔ 2013 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے۔ 2018میں تحریک انصاف ان کی منزل مراد بن گئی اور ان کی گرانقدر انقل